اٹاوہ(نامہ نگار) بجلی گھروں میں بل جمع کرنے والوں کو شدت کی گرمی سے ہونے والی پریشانی کے پیش نظر توانائی محکمہ نے نیا بند وبست نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بل جمع کرنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ ریڈنگ کے بل کا انتظار نہ کریں اور ۱۵ تاریخ تک ہر حال میں بل جمع کر دیں۔
بجلی تقسیم بلاک اول کے ایگزیکٹیو انجینئر راجیش کمار گروور نے بتایا کہ بھیڑ والے دنوں میں بل جمع کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ ہر ماہ کی یکم تاریخ سے ۱۵ تاریخ کوکاو¿نٹر خالی رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین موجودہ ریڈنگ کے بل کا کئے بغیر انتظار اپنے بل کو مذکورہ تاریخ میں خالی کاو¿نٹروں پر بل جمع کر سکتے ہیں۔