لکھنو۔(نامہ نگار)تال کٹورہ علاقے میں بی ایس سی ایک طالبہ نے خودکو نذر آتش کرکے جان دے دی۔ طالبہ نے خودکشی کیوں کی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکاہے۔ اب پولیس طالبہ کی خودکشی کے معاملے میں تفتیش کرنے کی بات کہہ رہی ہے۔راجہ جی پورم کے ایف بلاک کے رہنے والے گاو¿ں پنچایت افسر جنگ بہادر سنگھ اپنے اہلیہ شیلا ، بیٹی ۱۸سالہ بھاونا اور تین بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ بھاونا ہردوئی واقع ایک نجی کالج میں بی ایس سی سال دوم کی طالبہ تھی۔ بتایا جاتاہے کہ گزشتہ پانچ مئی ک
ی شب بھاونا نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی ہے۔ آگ سے بری طرح جھلسی بھاونا کو کنبہ والوں نے علاج کے لئے سول اسپتال میں داخل کرایا۔ علاج کے دوران جمعرات کی دیر شب بھاونا کی موت ہوگئی۔ اطلاع پر پہنچی حضرت گنج پولیس نے تفتیش کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ بھاونا نے خودکشی کیوں کی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا۔ اب تال کٹورہ پولیس اس معاملے میں تفتیش کرنے کی بات کہہ رہی ہے۔