سعودی عرب کے یمن کی سرحد سے متصل نجران اور جازان شہروں کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے کیے گئے راکٹ حملوں میں ایک پاکستانی شہری سمیت متعدد مقامی اور غیرملکی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔۔
نجران محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ سوموار کو علی الصباح یمن کے اندر سے داغے گئے متعدد راکٹ ایک اسکول اور ایک رہائشی مکان پر گرے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ راکٹ حملوں میں ایک بچی اور تین غیرملکیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یمن کی سرحد سے متصل دوسرے شہر جازان کے حکام نے بھی سرحد پار سے راکٹ حملوں میں جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔ جازان شہری دفاع کے مطابق الحرث گورنری میں رہائشی مقامات پر راکٹ گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوئے
ہیں۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے