مہوبہ، 12 مئی (یو این آء) اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر سسرال والوں نے ایک نوشادی شدہ عورت کو کنویں میں پھینک دیا جس سے اس کو موت ہوگئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اجنر علاقے کے تھرٹ گاؤں میں ادے بھان اہیروار کی بیوی انیتا کی لاش آج کنویں سے نکالی گئی۔ اس کے جسم پر چوٹ کے نشان ہیں۔ مدھیہ پردیش کے چھتر پور علاقے کی رہنے والی انیتا کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی اس کے سسرال والے جہیز کا مطالبہ کر کے اسے پریشان کرتے تھے ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر ان لوگوں نے انیتا کو مارا پیٹا اور اسے کنویں میں پھینک دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ انیتا کی شادی ایک سال پہلے ہوئی تھی۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔