لندن۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے نئے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے جارحانہ بلے باز کیون پیٹرسن کو بتا دیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں انہیں واپس نہیں لایا جائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق پیر کو اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلنے کے بعد پیٹرسن کو اس بات کی معلومات دی گئی۔ سررے کی طرف سے کھیلتے ہوئے پیٹرسن نے محض 373 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 326 رنز کی اننگز کھیلی۔2013- 2014 ایشز سیریز میں ملی شکست کے بعد ٹیم سے باہر کئے گئے پیٹرسن کو امید تھی کہ انہیں انگلینڈ کی قومی ٹیم میں پھر سے شامل کیا جائے گا۔
اس دن کا کھیل ختم ہونے کے ٹھیک بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اسٹراس اور چیف ایگزیکٹ
و ٹام ہیریسن نے ان کے کیریئر کے بارے میں ان سے مل کر بات چیت کی اور اس بارے میں انہیں مطلع کیا۔وہیںانگلینڈ کے متنازعہ بلے باز کیون پیٹرسن کی سر ے کیلئے آؤٹ 326 رنز کی نگز کے باوجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں ان کی واپسی ممکن نہیں ہے۔پیٹرسن نے انگلینڈ کرکٹ ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس کو متاثر کرنے اور قومی ٹیم میں اپنی واپسی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنائی لیکن برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹراس سے ملاقات کے بعد ٹیم سے باہر کئے گئے پیٹرسن کی امیدیں پوری طرح چکناچور ہو گئی ہے اور بلے باز کو ٹیم میں واپس بلائے جانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اسٹراس نے پیٹرسن کی کیریئر کی بہترین اننگز کے ٹھیک چند گھنٹے کے بعد ایک ذاتی میٹنگ میں سابق انگلش بلے باز کو ٹیم میں جگہ دینے سے انکار کیا ہے۔ پیٹرسن کو گزشتہ سال انگلینڈ ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ قومی ٹیم میں واپسی کی امیدوں کو پکا کرنے کیلئے اس سیشن میں انڈین پریمیئر لیگ سے ہٹے پیٹرسن نے اوول میںشائر کے خلاف سر ے کیلئے قریب سات گھنٹے بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آئوٹ 326 رن کی کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی۔جنوبی افریقی نژاد انگلش کھلاڑی نے کہامیں انگلینڈ کے لئے دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں۔ یہی میں کہنا چاہتا ہوں۔ لیکن رنز سے زیادہ وقت کافی اہم ہوتا ہے۔ میں اس میچ سے پہلے دباؤ میں تھا لیکن پھر میں نے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی۔ انھوں نے کہامیں جانتا تھا کہ مجھے اپنے رنوں سے سوال کا جواب دینے کی ضرورت ہے اور ناٹ آؤٹ 326 یقینا ایک اچھا اسکور ہے۔ پیٹرسن کی یہ 50 ویں پہلی فر سٹ کلاس سنچری ہے جو انھوں نے تقریبا دو سال بعد بنایا ہے۔ انھوں نے373 گیندوںمیں 34 چوکے اور 14 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 326 رن کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں گزشتہ سال 0-5 کی کراری ایشز شکست کے بعد پیٹرسن کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔34 سالہ کھلاڑی نے کہاذاتی اختلافات کا کھیل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ لوگ انگلینڈ کرکٹ کو جیتنا دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں انگلینڈ کی ٹیم کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہوں۔