حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین—۔فوٹو/ رائٹرز
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے—۔فوٹو/ اے پی
ٹرین واشنگٹن سے نیو یارک جا رہی تھی، جس میں تقریباً 200 سے زائد مسافر سوار تھے —۔فوٹو/ اے پی
حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین—۔فوٹو/ رائٹرز
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے—۔فوٹو/ اے پی
واشنگٹن: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں منگل کو رات گئے ایک ٹرین پٹری سے اتر کر پلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین واشنگٹن سے نیو یارک جا رہی تھی کہ انجن سمیت ٹرین کے 6 ڈبے پٹری سے اتر کر پلٹ گئے، جس میں تقریباً 200 سے زائد مسافر سوار تھے ۔
ایمرجنسی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے جبکہ 53 افراد معمولی زخمی ہیں۔
فلاڈلفیا کے میئر مائیکل نٹر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ “یہ ایک بہت تباہ کن واقعہ تھا، میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا واقعہ نہیں دیکھا”۔
تاہم مائیکل نے مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی کانگریس کے سابق رکن پیٹرک مرپھی آف پنسلوانیا بھی ٹرین میں سوار تھے۔ تاہم انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خیریت سے مطلع کردیا۔