لکھنو(نامہ نگار) ایک دن قبل آسام جا رہے ایک مسافر کا سامان چار باغ ریلوے اسٹیشن پر چوری ہو گیا چوری کی اس واردات کی رپورٹ متاثر نے جی آر پی چار باغ میں درج کرائی ہے۔ جی آر پی چار باغ کے ڈپٹی انسپکٹر نے آج ا س چوری کا انکشاف کر کے دو نابالغ چوروں کو گرفتار کر کے انہیں اطفال جیل عدالت بھیجا ۔ریلوے پولیس کے مطابق پکڑے گئے دونوں بچوں کے پاس سے چوری کامال بر آمدہوگیا ہے۔ لیکن انہوں نے چرائی گئی نقدی کو خرچ کر کے سامان وغیرہ خرید لیا تھا۔ موصول اطلاع کے مطابق تھانہ گومتی نگر کے اجریاو¿ کے رہنے والے
محمد شبیر کل آسام جانے کےلئے چارباغ ریلوے اسٹیشن آئے تھے ۔
اسٹیشن پر ہی چوروں نے ان کے بیگ سے سونے کے زیورات اور سات ہزار روپئے نقد چرا لیاتھا۔ انہوںنے اس چوری کی واردات کی رپورٹ جی آر پی چارباغ میںدرج کرائی تھی ۔ گزشتہ شب جی آر پی چارباغ کے ڈپٹی انسپکٹر اسٹیشن پر گشت کر رہے تھے ۔ اسٹیشن کے بکنگ ہال میں بیٹھے وہ لڑکوں پر انہیں کچھ شک ہو تو انہوںنے دونوں بچوں سے پوچھ گچھ شروع کی ۔بچوں نے اپنانام سلیم اور حفیظل باشندہ اجریاو¿ں گومتی نگر بتایا اجریاو¿ں کا نام سنتے ہی ایس آئی کے دماغ میں اجریاو¿ں کے شبیر کی چوری والی واردات یاد آگئی ۔ بچوں سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے شبیر کا سامان چرانے کی بات قبول کی بچوں کے نشاندہی پر شبیر کا چرایا گیا سامان پولیس نے بر آمد کر لیا۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ چرائی گئی رقم سے بچوں نے موبائل فون اور کپڑے خریدلئے ہیں۔ باقی کاسارا سامان بر آمد کر لیا گیاہے۔ ریلوے پولیس نے دونوں بچوں کواطفال عدالت میں پیش کیا ہے۔