ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی صبح سویرے تہران کے تاریخی سعد آباد کمپلکس میں عراق کے صدر فواد معصوم کا باضابطہ طور پر استقبال کیا-
عراقی صدر کے استقبال کی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے پڑھے گئے اور عراقی صدر کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا- عراق کے صدر فواد معصوم، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں- اپنے تین روزہ دورہ تہران سے قبل عراقی صدر نے ایران اور عراق کے تعلقات کو اسٹریٹجک اہمیت کاحامل قرا
ر دیا- اسی بنیاد پر اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ایران، وہ پہلا ملک ہے کہ جس نے فوجی امداد روانہ کرکے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں عراق کی بھرپور حمایت کی ہے۔ عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ تہران اور بغداد کے تعلقات تمام شعبوں میں فروغ پا رہے ہیں اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔