شام کے صدر بشار اسد نے ایران کی جانب سے شامی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلمانی وفد نے دمشق میں اپنے قیام کے دوران شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی- شام کے الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، صدر بشار اسد نے ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ علاؤالدین بر
وجردی سے ملاقات کے دوران کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے حامیوں نے شامی عوام کے خلاف اپنے حملوں میں ناکامی کے بعد اپنے جھوٹے اور بے بنیاد پروپگنڈے کے ذریعے اپنے ان مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی جسے وہ میدان جنگ میں حاصل نہیں کرسکے، تاہم وہ اپنے ان اقدمات سے شامی عوام کے عزم و ارادے میں کوئی خلل نہیں ڈال سکے- اس موقع پر ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ علاوالدین بروجردی نے کہا کہ شام کے عوام کے عزم و ارادے اور افواج اور حکومت کی ثابت قدمی سے دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔ علاؤالدین بروجردی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خاتمے تک شام کی ہرممکنہ مدد جاری رکھے گا۔ اس ملاقات کے دوران شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایرانی قوم و حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔