نئی دہلی، 14 مئی(یواین آئی) پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق تیرہ مئی 2015 کو اضافے کے ساتھ 65.70 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کا روباری روز بارہ مئی 2015 کو اس سے قدرے کم یعنی 64.00 ڈالر فی بیرل تھی ۔ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی بین
الاقوامی قیمت میں اضافہ درج ہواہے ۔ تیرہ مئی 2015 کو خام تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 4217.28 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز بارہ مئی 2015 کو 4108.80 روپے فی بیرل تھی۔
دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی اضافہ درج ہوا ہے ۔تیرہ مئی 2015 کو روپیہ ۔ڈالر شرح مبادلہ 64.19 روپے فی ڈالر ہوگئی ،جو بارہ مئی 2015 کو 64.20 روپے فی ڈالر تھی۔