جوہانسبرگ ۔دوشرمناک شکست کا سامنا کرچکی ہندوستانی ٹےم کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے جنوبی افرےقہ کے کوچ رسل ڈومنگو نے کہا ہے کہ ٹےم انڈےا کے ڈرےسنگ روم مےں سچن تےندولکر کے نہ ہونے سے مےزبان ٹےم کی راہ آسان ہوجائے گی۔ گذشتہ مہےنے بےن الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے والے سچن دوہزار اورگےارہ کے دورے پر جنوبی افرےقہ مےں کافی کامےاب رہے تھے جب انہوںنے تےن ٹسٹ مےچوں مےں دو سنچرےاں لگائےں تھےں ۔ جنوبی افرےقہ کے کوچ ڈومنگو نے کہا کہ ان کے لئے بڑا کھلاڑی تھااور ڈرےسنگ روم مےں اس کی غےر موجودگی کافی معنی رکھتی تھی۔ ےہ اچھی بات ہے کہ اب ان کی ٹےم مےں سچن تےندولکر جےسا بڑا بلے باز موجود نہےں ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ تےز گےند بازی کو نہےں کھےل سکنے کی ہندوستان کی برسوں پرانی کمزورےوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرےں گے۔ انہوںنے کہا کہ ےہ بڑا فائدہ ہے ہم نے ونڈے سےرےز کی شروعات مےں بھی کہا تھا کہ ہم تےز گےند بازوں کو کھےلنے کے معاملے مےں ان کے دماغ مےں کوئی نہ کوئی بات ضرور چل رہی ہوگی۔ جنوبی افرےقہ مےں تےز گےند بازوں کو کھےلنے مےں انہےں ہمےشہ سے پرےشانےوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جنوبی افرےقہ کی تےز گےند بازی طاقت ہے۔ ہم اسی طرح کرکٹ کھےلنا سےکھے ہےں۔ برصغےر کی ٹےمےں اسپن کو جارحانہ طرےقے سے کھےلتی ہےں اور جنوبی افرےقہ تےز گےند بازوں کو کےونکہ ےہ ہمارے ڈی اےن اے مےں ہےں۔ انہوںنے کہا کہ وہ چوطرفہ تےزاور جارحانہ سرزمےن پر ہندوستانی جےسی ٹےم کے خلاف جارحانہ انداز اختےار کرنا لازمی ہے۔ جنوبی افرےقی کوچ نے ےہ بھی کہا کہ وہ سات بلے بازوں کی حکمت عملی پر ہی برقرار رہےں گے کےونکہ ہمارے چار گےند باز ہی ہندوستانی ٹےم کو ناکام بنانے کےلئے کافی ہےں۔ ہم نے سات بلے بازوں کی حکمت عملی سے ونڈے سےرےز مےں کامےابی پائی ہے۔ اور اسے آگے بھی برقرار رکھنا چاہےں گے۔