نئی دہلی، 15 مئی(یو این آئی) پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق چودہ مئی 2015 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 64.88 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز تیرہ مئی 2015 کو اس سے زائد 65.70 ڈالر فی بیرل تھی۔ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔14 مئی 2015 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 4141.94 روپے فی بیرل ہوگئی جو تیرہ مئی 2015 کو 4217.28روپے فی بیرل تھی۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی اضاف
ہ درج ہواہے ۔چودہ مئی 2015 کو روپیہ ۔ڈالر شرح مبادلہ 63.84 روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز تیرہ مئی 64.19 روپے فی ڈالر تھی۔