بیجنگ؛بھارت اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 10 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ، بھارتی وزیراعظم نے کہاہے کہ عالمی اور علاقائی سطح پر چین اور بھارت کے بہت سے معاملات میں مفاد مشترک ہیں ۔ بیجنگ میں بھارت اور چینی وزرائے اعظم کی سربراہی میں دو طرفہ مذاکرات ہوئے جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل ، معاشی تعاون کے فروغ اور عوامی سطح پر رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر دو طرفہ تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے ،جن کی مالیت دس ارب ڈالر ہے ۔ ان منصوبوں میں بھارت میں دو انڈسٹریل پارک کی تعمیر بھی شامل ہیں ۔ مشترکہ پریس کانفرنس م
یں چین کے وزیراعظم اور نریندر مودی نے سرحدی تنازعات کے منصفانہ حل کےلیے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔ نریندر مودی نے کہاکہ چین اور بھارت کے بہت سے مشترکہ مفادات ہیں ۔ دہشت گردی دونوں کےلیے خطرہ ہے جبکہ افغانستان میں امن و استحکام سے چین اور بھارت دونوں کو فائدہ ہوگا۔