لندن۔آسٹرےلےا کے خلاف اےشےز سےرےز کے ٹھےک بعد ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سےرےز کےلئے انگلےنڈ نے اپنے تےن اہم کھلاڑےوں کےون پےٹرسن ، جےم اےنڈرسن اور گرےم سوان کو آرام دےنے کا فےصلہ کےا ہے۔ آسٹرےلےا کے خلاف اےشےز ٹسٹ کے بعد بارہ جنوری سے انگلےنڈ ونڈے اور تےن ٹی ٹوئنٹی مےچوں کی سےرےز کھےلے گا ۔ انگلےنڈ کا آسٹرےلےادورہ ۲ فروری کو ختم ہوگا۔ آسٹرےلےا کے اس لمبے دورے کے بعد انگلےنڈ کو وےسٹ انڈےز کے دورے پر بھی روانہ ہونا ہے۔ اس کو دےکھتے ہوئے انگلےنڈ کے سربراہ کوچ اےنڈی فلاور نے ٹےم کے اہم کھلاڑےوںکو آرام دےنے کافےصلہ کےا ہے۔اس قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان السٹر کک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ایشز میں واپس آنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی ناکامی کے بعد کک نے یہ باتیں کہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں یہ صلاحیت ہے کہ دو صفر سے پیچھے رہ جانے کے بعد بھی وہ سیریز میں واپس آ سکتے ہیں اور آسٹریلیا کو مسلسل شکست دے سکتے ہیں۔انھوں نے کہا ’ایشز ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اگر ہم یہ سوچنے لگے کہ یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی ہے تو واقعی نکل جائے گی۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اپنی روح کی گہرائیوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے اور وہاں سے کچھ نکال کر لانے کی ضرورت ہے۔‘8 سالہ اوپننگ بلے باز نے کہا کہ ’دو صفر کا خسارہ ایسا نہیں جسے ختم نہ کیا جا سکے۔ ہمیں گرد جھاڑ کر اٹھنا ہے اور سخت محنت کے ذریعے تصویر کا رخ بدل ڈالنا ہے۔ ہمارے لیے یہ (شکست) بہت تکلیف دہ ہے لیکن اس کا مداوا صرف ہمی کر سکتے ہیں۔‘تیسرا ٹیسٹ جمعہ سے پرتھ میں شروع ہو رہا ہے۔ ایشز کی تاریخ میں انگلینڈ صرف ایک بار ہی اس میدان پر کامیابی حاصل کر سکا ہے۔ اسی لیے اس میچ میں آسٹریلیا کی جیت کے زیادہ امکانات بتائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ملبرن اور سڈنی کی طرح پرتھ میں جیت کر آسٹریلیا ایشز پر قبضہ کر لے گا۔انگلینڈ کے کپتان کک اس سال گذشتہ پانچ برسوں میں اپنی سب سے کم اوسط پر بیٹنگ کر رہے ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ 20 اننگز میں 400 سے زیادہ کا سکور ایک بار بھی حاصل نہیں کر سکی ہے۔