سنچورےن ۔غیر ملکی سرزمےن پر کھےلے گئے دو ونڈے مقابلوں مےں شرمناک شکست کے ساتھ ہی سےرےز گنواں چکی ہندوستانی ٹےم جب سنچورےن مےں آج جنوبی افرےقہ کے سامنے کھےلنے اترے گی تواس کا اےک واحد مقصد مےزبان ٹےم کے ہاتھوں کلےن سوئپ کی شرمندگی سے بچنا ہوگا۔ٹےم کوپچھلے دونوں ونڈے مقابلوں مےں سو سے زےادہ رنوں کے زےادہ فرق سے ملی شکست سے پرےشان کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنے بلے بازوں اور گےند بازوں دنوں سے ہی بہت ماےوس ہےں۔ پہلے ونڈے مےں اےک سواکتالےس رنوں سے ہارنے کے بعد دھونی نے جہاں گےند بازوں کو قصور وار ٹھہراےا تھا تو دوسرے مےچ مےں اےک سوچونتےس رنوں سے شکست جھےلنے کے بعد وہ مڈل آرڈر کے بلے بازوں پر برس پڑے تھے۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ تےسرے اور آخری ونڈے مےں ٹےم مےں وہ کےا اور کےسی تبدےلی لاتے ہےں۔ دوسری جانب مےزبان جنوبی افرےقہ تےن مےچوں کی سےرےز کو دو صفر سے پہلے ہی قبضہ کرچکی ہے۔ اور اب کپتان اے بی ڈےولےرس کا واحد مقصد دنےا کی نمبر ون ونڈے ٹےم کے سامنے کلےن سوئپ کرنا ہے۔ ڈی وےلرس دوسرا ونڈے جےتنے کے بعد کہہ چکے ہےں کہ نمبر ون ونڈے ٹےم کو شکست دےنا ان کےلئے سب سے بڑی خوشی کی بات ہے اس لئے سےرےز پر قبضہ جمانے کے لحاظ سے اہم مےچ کو بھی وہ سنجےدگی سے لےں گے۔ ےہ تو طے ہے کہ اس مےچ مےں بھی ہماری ٹےم بہترےن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
گھرےلو زمےن پر رےکارڈ اور کامےابی کے جھنڈے گاڑنے والی ٹےم انڈےا کی حالت جنوبی افرےقی کھلاڑےوں نے خراب کرکے رکھ دےا ہے۔ حال ہی مےں وےسٹ انڈےز کے خلاف ونڈے اور ٹسٹ سےرےز مےں شاندار کامےابی حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹےم کے بلے بازی آرڈر کو دنےا کے بہترےن آرڈر مےں شمار کےا جاتا ہے۔ لےکن جنوبی افرےقہ کی ٹےم مےں شامل دنےا کے سب سے بہترےن اور تےز گےند بازوں مےں شمار اسٹےن اور سوت سوبے کے سامنے ٹےم انڈےا کے بلے بازوں کی حالت خراب ہوچکی ہے۔ دوسرے ونڈے مےں جہاں اوپنر روہت شرما صرف انےس رن بنا کر آﺅٹ ہوگئے تو نوجوان بلے باز وراٹ کوہلی بھی صفر پر آﺅٹ ہوکر ٹےم انڈےا کو بڑا جھٹکا دےتے ہوئے پوےلےن کی راہ جل دئےے۔ اپنی مونچھوں کو تاﺅ دےنے والے نئی رن مشےن کے نام سے مشہور دھون بھی کھاتا کھول نہےں سکے جبکہ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے راہانے محض آٹھ رن ہی بنا سکے۔ سلامی بلے بازی آرڈر کے پوری طرح سے ناکام ہونے کے بعد مےڈل آرڈر نے بھی امےدوںکو تھوڑا اور سرےش رےنا خود کپتان دھونی ، آل راﺅنڈر جڈےجہ ےہاں تک کہ گےند بازی کی طرح بلے بازی مےں بھی اپنا لوہا منواچکے روی چندر اشون نے بھی جدوجہد کئے بغےر افرےقہ کے سامنے ہتھےار ڈال دئےے ۔ اپنی سمجھدار حکمت عملی کے لئے پہچانے جانے والے دھونی بھی کہہ چکے ہےں کہ اس سےرےز مےں ان کے بلے بازوں کی قلعی کھل گئی ہے۔ حالانکہ ہندوستان کی حالت اس سے پوری طرح خراب ہوچکی ہے۔ گےند بازوں کا مظاہرہ جہاں دوسرے مےچ میں ماےوس کن تھا تووہےں بلے بازوں نے پوری طرح ٹےم کو ماےوس کےا دھونی نے دوسرے مےچ مےں گےند بازی نے تبدےلی کرکے بھونےشور کمار اور موہت شرما کی جگہ اومیش ےادو اور اےشان شرما کو گےند تھمائی تھی لےکن دونوں ہی وکٹ حاصل کرنے مےں ناکام رہے تھے۔ لےکن محمد سمےع نے اڑتالےس رن کے عوض تےن وکٹ حاصل کئے ۔ اور کچھ حد تک وہ جنوبی افرےقہ کو تےن سو کے اسکور کے اوپر پہنچنے سے روک سکے۔ تےسرے اور آخری ونڈے مےں اگر اسی طرح کا مظاہرہ سمےع برقرار رکھتے ہےں تووہ مےزبان ٹےم کے بلے بازوں کو دباﺅ مےں لاسکتے ہےں۔ ساتھ ہی جڈےجہ ، اےشانت ،اشون سے بھی سمجھداری والی گےند بازی کی امےد کی جاسکتی ہے۔ حالانکہ اتنا تو صاف ہے کہ اگر دھونی کی حکمت عملی اس مرتبہ بھی غلط ہوتی ہے تو ٹےم ہونے والی ٹسٹ سےرےز کےلئے بھی دباﺅ مےں آسکتی ہے۔ جو نمبر ون ونڈے ٹےم کی شبےہ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ پہلے ونڈے مےں گےند بازوں کے خراب مظاہرے سے بلے بازوں پر دباﺅ بنا لےکن دوسرے ونڈے مےں کوئی بہانہ نہےں چل سکا۔ کےونکہ دھےمی پچ پر بھی نتےجہ ےکساں رہا۔