لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیں اور ٹیم کا حصہ بنیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ون ڈے ٹیم سے علیحدگی کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا۔ اظہر علی اچھے بیٹسمین ہیں لیکن بطور کپتان ا
نہیں ابھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر مصباح الحق کو ٹیم میں واپس لا کر کپتان بنا دیا جائے تو اظہر علی کو مستقبل کیلئے تیار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز ہاری اور اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہار گئی لیکن جیسے ہی مصباح کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت ہوئی پاکستان نے دونوں میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائی اور سیریز جیتی۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اگر ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں، ایسے میں انہیں ون ڈے کرکٹ بھی کھیلنی چاہئے۔ اگر وہ ایک سال کیلئے ریٹائرمنٹ واپس لے لیں تو اس سے پاکستان کرکٹ کا بھلا