امریکا کی ایک عدالت نے القاعدہ کے مقتول بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک مشیر اور معاون خصوصی سعودی شدت پسند خالد الفواز کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ الفواز پر سنہ
1998ء میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں میں دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں نیویارک کی ایک وفاقی عدالت نے ملزم خالد الفواز پر دہشت گردی کی سازشوں میں ملوث ہونے پر فرد جرم عاید کی تھی۔
امریکی پراسیکیوٹر نے الزام عاید کیا ہے کہ خالد الفواز لندن میں بن لادن کے ایک معاون خصوصی کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات کے قتل کے لیے بھی ترغیبی پیغامات پر مبنی لٹریچر تقسیم کیا اور افریقا میں القاعدہ کے ارکان کے لیے امداد فراہم کی تھی۔