یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ وہ ریاض کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی-
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی تشہراتی کونسل کے رکن نصرالدین عامر نے جمعے کے روز لبنان کے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار اللہ ریاض کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے- نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، خود بھی اس بات کو جانتا ہے کہ ریاض کانفرنس کا نتیجہ کوئی نتیجہ نہيں نکلے گا، اور یہ کانفرنس سیاسی صورت حال کے اور زیادہ پیچیدہ ہونے کا باعث ہوگی- یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی نے آل سعود نواز گروہوں سے ریاض کانفرنس میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی تشہراتی کونسل کے رکن نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ یمن، فائر بندی کا پابند ہے اور امید کی جاتی ہے کہ فائر بندی کی مدّت میں مزید توسیع کردی جائے گی- نصرالدین عامر نے کہا کہ امریکہ اس حقیقت کی طرف متوجہ ہوگیا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوا ہے- واضح رہے کہ یمن سے متعلق ریاض کانفرنس کی بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ بان کی مون، یمن کانفرنس کسی تیسرے ملک میں منعقد کرائے جانے کے خواہاں ہیں-