بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے اس ملک میں قومی بنیادوں پر حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق جمعیت الوفاق کے سیاسی شعبے کے سربراہ خلیل مرزوق نے کہا ہے کہ بحرینی عوام نہیں چاہتے کہ اس ملک کی حکومت صرف ایک
خاندان کے ہاتھوں میں محصور ہو کر رہ حائے اور ملک کی ساری دولت پر صرف اسی کا قبضہ ہو- خلیل مرزوق نے اللولو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ” آل خلیفہ” کا شاہی خاندان، ملک کا بحران سیاسی طریقوں سے حل کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے اور اس کے نتائج بہرحال سامنے آئیں گے- جمعیت الوفاق کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرینی حکومت اپنی ذمہ داری سے بچنے کے لئے مخالفین کے ساتھ اجلاس نہیں کرنا چاہتی جبکہ مخالفین اکثریت میں ہیں اور وہ عوامی مطالبات کی نمائندگی کرتے ہیں- بحرینی پارلیمنٹ کے سابق رکن نے کہا کہ شیخ علی سلمان سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری اس بات کا باعث نہیں بنے گی کہ عوام پرامن مظاہرے کرنا ترک کر دیں- انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت، گرفتاریاں کر کے احتجاجی مظاہروں کو پرتشدد بنانا چاہتی ہے-