واشنگٹن،16مئی (یو این آئی) طویل عرصہ سے یہ مانا جارہا ہے کہ انڈے کھانا بعض مریضوں کے لئے اچھا نہیں ہوتا لیکن اب یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہفتہ میں چار انڈے کھانا ذیابیطس کا خطرہ کم کردیتا ہے ۔ امریکی جنرل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع رپورٹ کے مطابق ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کے محققین نے ایک تحقیق میں
پایا کہ انڈے کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کا خطرہ 40 فی صد تک گھٹ جاتا ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ انڈے میں موجود تغذیہ بخش عناصر شوگر کو جسم میں جذب کرنے میں سدھار کرتا ہے اور کیلوریز کی کھپت کم کرتے ہیں جسے اکثر ذیابیطس کے لئے ذمہ دار مانا جاتا ہے ۔۔1980 کی دہائی میں 2332 ادھیڑ لوگوں کی غذائی عادات کا مطالعہ کرنے پر محقیقین نے پایا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے ہفتہ میں چار انڈے کھاتے ہیں ان کے ذیابیطس کے عارضہ میں مبتلا ہونے کا امکان انڈا نہ کھانے والے لوگوں کے مقابلے میں 389 فی صد کم ہوتی ہے ساتھ ہی ان لوگوں میں بلڈ شوگر کی سطح کم پائی گئی ہے ۔ مطالعہ میں اس بات کو شامل نہیں کیا گیا کہ انڈے کو کیسے پکایا جانا چاہئے ۔ یہ نتائج 2008 میں کئے گئے ایک تحقیق سے میل نہیں کھاتے ہیں۔ اس مطالعہ کے مطابق روز انہ انڈے کھانے والے لوگوں میں ذیابیطس ہونے کا امکان 58 فی صد زیادہ تھا۔