جدّہ: مدینہ کے جنوب میں واقع گاؤں الصالیل کے ایک اسکول کے 181 طالبعلم جنات کے خوف کے باعث اسکول نہیں جارہے ہیں۔
اس اسکول کے نو طالبعلموں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں جنات نے بیمار کردیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے اس دعوے کی تفتیش کے لیے ایک ٹیم بھیج دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طالبعلم سیکنڈ سمسٹر کے آغاز پر بے ہوش ہوگئے تھے اور انہیں تشنّج کا دورہ بھی پڑا تھا، چنانچہ اس بنیاد پر بہت سے والدین کو اسکول میں جنات موجودگی کا یقین ہوگیا۔
کلاس سے بہت سے طالبعلموں کی غیرحاضری کی وجہ سے اساتذہ کے لیے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں رہا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسکول تدریس کے لیے محفوظ نہیں تھا۔
محکمہ تعلیم اسکول کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر طالبعلموں کے لیے امتحانات کے انعقاد کا راستہ تلاش کررہا ہے۔