برطانیہ نے شامی باغیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے اپنے پچاسی فوجی ترکی اور اردن بھیجے ہیں-موصولہ رپورٹوں کے مطابق برطانوی فوج، ہر سال شامی حکومت کے پانچ ہزار باغیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گی- برطانوی وزارت دفاع نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس نے شامی باغیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے اپنے پچاسی فوجی ترکی اور اردن کے لئے روانہ کئے ہیں- شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے دہشت گردعناصر کے ساتھ برطانیہ کے تعاون سے متعلق خبریں ایسے وقت
پر منظرعام پر آرہی ہیں کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون داعش کو یورپ کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ قرار دینے کا راگ الاپتے رہے ہیں- داعش نیز خطے میں موجود دیگر تکفیری عناصر کے تعلق سے برطانیہ کا منافقانہ کردار اس وقت کھل کر سامنے آیا تھا جب ترکی کے راستے یورپی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی شام رواںگی کا مسلہ لندن اور انقرہ کے لئے ایک اسکنڈل میں تبدیل ہوگیا تھا- بتایا جاتا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں دہشت گردوں اور سکیس ورکرز کے طور پر نام نہاد جہادی دلہنوں کو ایک منظم پروگرام کے تحت شام اور عراق بھیجا گیا ہے- یہ اسکنڈل اس وقت سامنے آیا جب کئی نوجوانوں کے والدین کی جانب سے اس سلسلے میں سخت احتجاج کیا گیا-