فن لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق ایک ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔
ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق کا کہنا ہے کہ انڈوں میں اگرچہ قدرتی طور پر کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر ان کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ لگ بھگ 40
فیصد تک کم کردیتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے دنیا بھر میں پھیلتی اس وباءکی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق انڈوں میں شامل غذائی اجزاءجسم میں شوگر کو جذب ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
محققین کے مطابق جو لوگ ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہوتا ہے جو اسے کھانا پسند نہیں کرتے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 4 سے زیادہ انڈے کھانے سے ذیابیطس سے بچاﺅ کی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا تاہم اہم بات یہ ہے کہ آپ انڈوں کو کسی بھی شکل میں استعمال کریں فائدہ ضرور ہوگا۔