لکھنؤ(نامہ نگار) مڑیاؤں علاقے میں معمولی سی بات پر ایک شہہ زور نے لڑ کے کا ڈنڈے سے سر پھوڑ دیا۔ زخمی لڑکے کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔جہاں ابتدائی علاج کے بعد اس کو چھٹی دے دی گئی ۔ اس معاملے میں ملزم کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
مڑیاؤں کے دبیلا گاؤں میں کسان بھگولے اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے بتایا جاتا ہے کہ آج صبح اس کا بیٹا ۱۵ سالہ وپن
بکر چرانے کے لئے نکلا تھا۔ وپن کی بکری چرتے چرتے گاؤں کے رہنے والے بنواری کے کھیت میں چلی گئی ۔ کھیت میں بکری جانے کی بات بنواری کو اتنی نا گوار گزری کہ اس نے وپن کے سر پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔ سرپر ڈنڈا لگنے سے وپن کا سر دو جگہ سے پھٹ گیا اور خون بہنے لگا۔ واردات کے بعدملزم بنواری وہاں سے بھاگ نکلا کنبہ کے لوگوں نے وپن کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا ۔ جہاں ابتدائی علاج کے بعد اس کو چھٹی دے دی گئی ۔ اس معاملے میں متاثر کے کنبہ والوں نے ملزم بنواری کے خلاف مڑیاؤں تھانے میں نامزد رپورٹ درج کر ائی ہے۔