لکھنؤ 18 مئی (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پ
ر انہیں صفر نمبر دیا ہے ۔
اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی جاتے وقت کچھ لمحے کے لئے حیدر گڑھ میں رکنے والے مسٹر گاندھی سے جب پوچھا گیا کہ مودی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وہ انہیں 100 میں سے کتنے نمبر دینا چاہیں گے ، اس پر انہوں نے فوراً ہی کہا کہ صنعت کار انہیں چاہے 10 نمبر دے بھی دیں لیکن کسان، مزدور، عام آدمی اور خود وہ صفر نمبر ہی دیں گے ۔حیدر گڑھ میں قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات و قبایل کے صدر پی ایل پنیا نے ان کا استقبال کیا۔
اس سے پہلے انڈیگو کی عام پروازسے یہاں پہنچے مسٹر گاندھی کا وی آئی پی گیٹ پر کانگریس کارکن انتظار ہی کرتے رہے اور وہ عام گیٹ سے باہر آ گئے حالانکہ وہ ایک گاڑی میں بیٹھے اور انتظار کر رہے نرمل کھتری، پرمود تیواری،ریتا بہوگنا جوشی، امر ناتھ اگروال سمیت دیگر کانگریسیوں سے ملنے عام گیٹ پر خود پہنچ گئے ۔