نئی دہلی،18مئی (یو این آئی) پیٹرولیم وقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پیٹرولیم پلاننگ اینڈ انالیسس سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 15مئی 2015 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہو کر 64.45 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کارو
باری روز یعنی 14مئی 2015 کو اس سے زیادہ یعنی 64.88 ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپئے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے ۔
۔ 15مئی 2015کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 4097.73 روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی 14مئی 2015کو 4141.94 روپئے فی بیرل تھی۔روپئے میں قدرے مضبوطی آئی اور یہ15مئی 2015کو فی امریکی ڈالر 63.58 روپئے پر بند ہوا جبکہ 14مئی 2015کو یہ فی امریکی ڈالر 63.84 روپئے پر بند ہوا تھا۔