نئی دہلی ،18 مئی (یو این آئی) حکومت کوپالیسی بنانے میں تعاون کرنے اور مناسب تجاویز و مشورہ دینے کے لئے تشکیل شدہ نیتی آیوگ کی ویب سائٹ آج شروع کی گئی۔
کمیشن کے نائب صدر ڈاکٹر اروند پنگڈھیا نے یہاں اس ویب سائٹ کولانچ کیا۔ اس پر کمیشن کی تشکیل، کام اور موجودہ سرگرمیوں کی تفصیلات دی گئی ہے ۔ کمی
شن کی طرف سے تیار کی گئی
رپورٹ بھی اس پر دستیاب ہے ۔ اس میں پالیسی بلاگ بھی بنایا گیا ہے اور ویب سائٹ کی لانچنگ کے ساتھ ہی بلاگ پر ڈاکٹر پنگڈھیا کا پہلا بلاگ بھی شائع کیا گیا ہے ۔ بلاگ پر کمیشن
کے افسران کے خیالات، کارکردگی رپورٹ، موجودہ کام سے متعلق تفصیلات اور دیگر مضامین وغیرہ شائع کئے جائیں گے ۔
کمیشن نے کہا کہ یہ ویب سائٹ کا ابتدائی ورژن اور جلد ہی اس کا فائنل ورژن جاری کیا جائے گا اور اس ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
لانچنگ کے موقع پر نیتی آیوگ کے سی ای او سندھو شری کھلر،کمیشن کے رکن ڈاکٹر وویک دیب رائے اور ڈاکٹر وی کے ساراسوت بھی موجود تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال جنوری کے شروع میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پلاننگ کمیشن کے مقام پر نیتی آیوگ کی تشکیل کی تھی۔ انہوں نے 15 اگست یوم آزادی کے موقع پر قوم سے
خطاب کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن کے مقام پرایک نیاپالیسی ساز ادارہ بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پلاننگ کمیشن کے مقام پر نیا ادارہ بنانے کی ضرورت ہے جو حکومت کو پالیسیاں بنانے میں مددگار ہو۔