واشنگٹن: چھ سال سے امریکا کے صدربارک اوباما کو آخرکار ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ مل ہی گیا۔
اوباما کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ @POTUS کے ذریعے رابطہ کرنے کیلئے سیکورٹی اور بیوروکریسی کی زنجیروں سے خود کو آزاد کرانا پڑا۔
اوباما اب تک سرکاری اکاؤنٹ@TheWhiteHouse یا پھر انتخابی مہم کے دوران چلائے جانے والے اکاؤنٹ @BarackObama کا سہارا لیتے تھے۔
انہوں نے پیر کو اوول دفتر سے ایک سمارٹ فون کے ذریعے اپنی پہلی ٹوئیٹ میں ذاتی اکاؤنٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کچھ یوں کیا۔
اکاؤنٹ شروع ہونے کے بعد آدھے گھنٹے میں ہی اوباما کو ڈیڑھ لاکھ کے قریب فالوورز مل گئے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، اوباما ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے نئے انداز میں براہ راست امریکی عوام سے رابطے میں رہیں گے۔’اس اکاؤنٹ کے ذریعے ٹوئیٹس خالصتاً صدر اوباما کی ہوں گی‘۔
اوباما نے @POTUS پر خود کو بطور ایک باپ، شوہر اور امریکا کا 44 واں صدر متعارف کرایا ہے۔
وہ اس اکاؤنٹ کے ذریعے کابینہ ارکان، سینئر سٹاف اور اپنی بیوی مشعل اوباما کو فالو کر رہے ہیں۔