بریلی(نامہ نگار) شوہر کی موت کے بعد بیوہ کی زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے اس کے خسر اور دیوروں نے اس پر مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلا کر مارنے کی کوشش کی ۔ اسے سنگین حالت میں علاج کے لئے ضلع اسپتال پہنچایاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی ۔ رام پورکے شاہ آباد تھانہ حلقہ کے مو¿ گاو¿ں کی رہنے والی بیوہ منی دیوی کو آج علی الصبح علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران س کی موت ہو گئی ۔ پوسٹ مارٹم ہاو¿س پر موجود علی گنج تھانہ
علاقہ کے بھجنئی گاو¿ں کے رہنے والے مائکے والوں نے بتایا کہ متوفیہ منی کی شادی ۷برس پہلے چندر سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی چندر سین کی موت تقریباً ۳ برس پہلے ہو چکی تھی۔ شوہر کی موت کے بعد سے ہی اس کے خسر سادھو رام ، دیور سکھ پال اور اوم پال اس کی زمین پر قبضہ کرنا چاہ رہے تھے ۔منی کو گھر سے نکالنے کے لئے وہ پہلے بھی کئی بار مار پیٹ چکے ہیں۔ موقع ملتے ہی انہوں نے اس پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے نذر آتش کر دیا۔ متوفیہ دو بیٹیوں کی والدہ تھی ۔