فیض آباد، :اترپردیش کے فیض آباد میں بجلی کے ہائی ٹنشن تار کی زد میں آنے سے دو باراتی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نا
زک ہے ، جسے علاج کے لئے لکھنؤ بھیجا گیا ہے ۔ سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ امیش سریواستو کے مطابق کل دیر رات گوسائی گنج کے لکشمن پور گاؤں میں باراتی ڈی جے کی دھن پر رقص کررہے تھے تبھی وہ اچانک اوپر سے گزرنے والے ہائی ٹنشن تار کی زد میں آگئے ۔ بجلی کا تار چھوتے ہی دو افراد کی موت ہوگئی اور تین دیگر جھلس گئے ۔اس حادثہ کی وجہ شادی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔