جدہ: بین الاقوامی ماہرین کو توقع ہے کہ 2015ء کے دوران سعودی عرب میں پرفیومز اور کاسمیٹکس مصنوعات کی کھپت 35 ارب سعودی ریال سے تجاوز کرجائے گی۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ 17 فیصد کا اضافہ ہے۔
سعودی جرمن ہسپتال پر بارہویں ڈرماٹولوجی کانفرنس کے موقع پر زیربحث آنے والی ایک اسٹڈی کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات پر گزشتہ سال 30 ارب سعودی ریال خرچ کیے گئے۔
جبکہ گزشتہ سال سعودی خواتین نے فی کس سالانہ 12 ہزار سعودی ریال سے زیادہ کی رقم اس مد میں خرچ کی تھی۔
حالیہ برسوں دوران مارکیٹوں میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور وزن کم کرنے والی ادویات کی کھپت کے حجم میں زبردست بڑھوتری دیکھی گئی۔
مذکورہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ماہرین نے تسلیم کیا کہ پرفیومز اور کاسمیٹکس کے سلسلے میں سعودی مارکیٹ خطے میں اولین درجہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوان کاسمیٹکس ادویات کے میدان میں بڑھوتری کے حوالے سے یہ بین الاقوامی سطح کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔