نئی دہلی : گیس سلینڈر ڈیلروں کا کمیشن ۹ فیصد سے زیادہ بڑھائے جانے کے بعد حکومت نے آج گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت ۶۴ ء۳ روپئے فی سلینڈر بڑھا دی ۔ پیڑولیم وزارت کے ایک افسر کے مطابق گیس سلینڈر ڈیلروں کو ۲ء۴۱ کلو کے گھریلو استعمال والے سلینڈر پر دیا جا نے والا کمیشن ۶۴ ء۳ روپئے بڑھا کر ۱۷ ء۰۴ روپئے فی سلینڈر کیا گیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں گیس سلینڈر کی خردہ فروخت قیمت بھی اس تناسب میں بڑھا دی گئی ہے۔ ڈیلروں کے کمیشن میںاضافہ جس کا بوجھ براہ راست صارفین پر ڈالا جا تا ہے آج سے موثر ہو گیا ہے ۔ دہلی میںگھریلو استعما ل کے گیس سلینڈر کی قیمت ۰۵ء۰۱۴ روپئے فی سلینڈر ہے جو کہ کمیشن بڑھنے کے بعد ۶۹ ء۳۱۴ روپئے ہو جائےگا۔ کھانا پکانے کے گیس سلینڈر کی قیمت اس سے قبل گزشتہ سال اکتو بر میں بڑھائی گئی تھی اس وقت بھی ڈیلر کمیشن بڑھنے سے سلینڈر کی قیمت ۹۹۳ روپئے سے بڑھ کر ۰۵ء۰۱۴ روپئے فی سلینڈر ہو گئی۔ پانچ کلو کے گیس سلینڈر پر بھی ڈیلر کا کمیشن ۳۷ ء۱ روپئے بڑھا کر ۶۳ ء۰۲ روپئے فی سلینڈر کیا جا چکا ہے ۔ دہلی میں پانچ کلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت ۳۵۳ روپئے ہے۔