ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا دپیکا پڈوکون ان کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں دپےکاشامل ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رنویرسنگھ کا کہنا ہے کہ دپےکا پدوکون بہت خاص ہیں، انہوں نے دپیکا سے بہت کچھ سیکھا ہے، دیپیکا اور ان میں زبردست ذہنی ہم آہنگی ہے، طرززندگی، سوچ کا انداز یہاں تک کے معاشرتی اقدار بھی یکساں ہیں، اس حوالے سے وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں دپےکا شامل ہے اور وہ ان کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت پر لطف ہوتا ہے۔رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ بہت کم کام کیا ہے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم دونوں کو مزید ایک ساتھ کام کرنا چاہیئے کیونکہ الگ الگ نوعیت کے کرداروں میں ایک ساتھ کام کرنے سے وہ دونوں ایک دوسرے کو مزید بہتر جان سکتے ہیں۔