سدھارتھ ملہوترا کی دلی تمنا تھی کہ وہ بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئن قطرینہ کیف کے ساتھ جوڑی بنائیں۔ ان کی دلی مراد اب پوری ہونے والی ہے۔ کیونکہ فرحان خان کی اسسٹنٹ رہ چکی نتیا مہرا نے جب فلمسازی کے میدان میں آنے کا سوچا تو ان کی پہلی ترجیح یہی رہی کہ اپنی فلم میں بڑے اسٹارس کو لیں گی۔ اس کے لئے انہوں نے سب سے پہلے عامر خان کو لینا چاہا لیکن عامر خان اپنی فلم دنگل میں مصروف ہونے کی بات کہہ کر اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا جب نتیا مہرا کی نظر میں رتک روشن کا نام آیا انہوں نے بھی اپنی فلم موہن جودڑو کا بہانہ بنا کر ان کا ساتھ دینے سے اپنے پاو¿ں پیچھے کھینچ لئے۔ آخر میں میل لیڈ رول کے لئے سدھارتھ ملہوترا سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے اس میں
قطرینہ کیف کے کے ساتھ کام کرنے کی بات سنتے ہی کام کرنے کے لئے فورا حامی بھر دی۔ کیونکہ یہاں ان کی دلی مراد پوری ہونے جا رہی تھی۔ اس طرح یہ پہلی بار ہوگا جب سدھارتھ ملہوترا قطرینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے۔ بالی ووڈ میں جب تک فلم کی شوٹنگ شروع نہ ہو جائے جب تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کون اسٹار کب فلم سے باہر ہو جائے اس پر ہمیشہ شک کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں۔ اس لئے سدھارتھ ملہوترا اور قطرینہ کیف کی جوڑی بنے گی اس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اگر سدھارتھ ملہوترا کی تمنا پوری ہوتی ہے تو یقینا انہیں اس سے کافی فائدہ ملے گا۔ کیونکہ قطرینہ کیف ان ہیروئنوں میں سے ایک ہےں جو اپنے طور پر فلم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا ہنر جانتی ہےں۔ اگر فلم ہٹ ہوتی ہے تو یقینا سدھارتھ کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔ شاید یہی سوچ کر ہی سدھارتھ ملہوترا قطرینہ کیف کے ساتھ ایک عدد فلم کرنے کی تمنا اپنے دل میں جگائے ہوئے ہیں۔