بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی تمام ہیروئنوںکی دلی چاہت ہوتی ہے کہ وہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ ایک عدد فلم کریں۔ لیکن یہ تمنا کتنوں کی پوری ہوتی ہے الگ بات ہے۔ ایسی تمنا شاہ رخ خان کی بہت بڑی فین شریا پلگاﺅنکرکی پوری ہونے والی ہے۔ کیونکہ ہندی اور مراٹھی سنیما کے جانے مانے اداکار سچن پلگاﺅنکر کی بیٹی شریا پلگاﺅنکرشاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’فین‘ سے بالی ووڈ میں ڈےبو کرنے والی ہیں۔ شریا پلگاﺅنکرسچن پلگاﺅنکر کی اکیلی اولاد ہیں۔
سچن پلگاﺅنکر کو لوگ ان کی فلم شعلے سے زیادہ جانتے ہیں۔ حالانکہ اس میں انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کا کام کیا تھا۔ اس میں وہ نابینا امام صاحب کا رول انجام دینے والے اے ہنگل کے پوتے بنے تھے۔ اس رول میں سچن پلگاونکر کافی ہٹ ہو گئے تھے۔ چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے سچن پلگاﺅنکر نے قریب پندرہ فلموں میں کام کیا۔ ہیرو کے طور پر ’گیت گاتا چل ‘ان کی پہلی فلم تھی۔ ان کی بیوی سپریا پلگاﺅنکر بھی مراٹھی فلموں کی مانی جانی ہیروئن ہیں۔ شریا پلگاﺅنکرنے اپنے والد کے ذریعہ بنائی گئی مراٹھی فلم ’اینکتلی ایک‘ سے دو ہزار تیرہ میں فلمی دنیا میں ڈےبو کیا تھا۔ انہوں نے اپنا کیریئر شارٹ فلم ’پیٹنٹ سگنل‘ (۲۰۱۲) اور ’ڈرےس والا‘ (۲۰۱۳) سے شروع کیا تھا۔