سعودی عرب کے شہر مکہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ شہر کے مرکزی حصے منافیا میں مسجد الحرام سےمحض 2.2 کلومیٹر کے فاصلے پر 3.5 ارب ڈالرز مالیت کا یہ م
نصوبہ 2017 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈیزائن مینا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 ٹاورز پر مشتمل اس ہوٹل میں دس ہزار کمرے ہوں گے۔
ہر ٹاور پر 44 منزلیں ہوں گی جبکہ اس میں 70 ریستوران، چھتوں پر ہیلی پیڈ، اور ایک بڑے سائر کا کنونشن سینٹر بھی ہو گا۔
ہوٹل کے معمار دارال ہنداسا نے بتایا کہ دو ٹاورز میں فائیو سٹار جبکہ بقیہ دس میں فور سٹار سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ہوٹل کے اندرونی ڈیزائننگ کیلئے لندن کے ایک سٹوڈیو کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔