لکھنو۔(نامہ نگار)۔ ملیح آباد علاقہ میں رہنے والی ایک بیوہ خاتون کو آج دوپہر میں اس کے جیٹھ کے لڑکے نے بانکے سے حملہ کردیا۔ زخمی خاتون کو علاج کیلئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس جان لیوا حملہ کی اس واردات کو معمولی دفعہ میں درج کیا ہے۔ ترونا گاو¿ں میں بیوہ مہرن ا
پنے تین بیٹوں کے ساتھ رہتی ہے۔ بتاےا جاتا ہے کہ آج دوپیر مہرن کے جیٹھ کا بیٹا پلو گھر میں گھس آیا اور گالی گلوج کرتے ہوئے مہرن کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی۔اس بات پر مہرن نے اس کی مخالفت کی۔ مخالفت پر پلو نے طمنچہ نکالا اور فائر کر دیا لیکن فائر ناکام ہو گیا اس کے بعد پلو نے بانکے سے مہرن پر کئی وار کئے۔ حملہ میں مہرن شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ مدد کیلئے دوڑے توملزم پلو وہاں سے فرار ہو گیا۔ زخمی مہرن کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال پولیس نے اس معاملہ میں معمولی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کی ہے۔
گاو¿ں والوں کا کہنا ہے کہ ملزم پلو مہرن کو گھر سے نکالنا چاہتا ہے ۔ملزم پلو مجرم ذہنیت کا ہے اور تین ماہ پہلے ہی جیل سے رہا ہوکر آیا ہے۔