لکھنو(نامہ نگار) نگرام علاقے میں ایک کھیت میں آج صبح ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی تھی ۔ خبر پاکر موقع پر کنبہ والے پہنچے بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی متوفی کی لاش کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ اندیشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ نوجوان کا قتل کیا گیا ہے۔ نگرام کے ہر دوئیا نہر مائنر کے پاس ایک کھیت میں آج صبح لوگوں نے ایک نوجوان
کی لاش پڑی دیکھی ۔ لوگوں نے اس واردات کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے بارہ بنکی کارہنے والا اجئے وہاں پہنچ گیا۔ اس نے لاش کی شناخت اپنے بھائی سنجے سنگھ کی شکل میں کی ۔ اس کے بعد سنجے اور باقی کنبہ کے لوگ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی اپنے ساتھ گھر اٹھا لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سنجے اسمیک پیتا تھا اور اسی کے سبب اس کی موت ہو گئی ۔ وہ اکثر اسی طرح ادھر ادھر گھومتار ہتا تھا۔ وہیں دیہی باشندوں نے سنجے کے قتل کا اندیشہ ظاہرکیاہے۔