نئی دہلی، 25 مئ¸ (یو این آئی) سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی بارہویں کے نتائج آج دوپہر کو اعلان کر دیئے گئے ہیں جن کا کافی شدت سے انتظار کیا جارہا تھا۔
نتائج میں پاس ہونے والے امیدواروں کی شرح 82 فیصد ریکارڈ کی گئ¸ ہے ۔
بارہویں کے امتحانات میں سابقہ برسوں کی طرح، امسال بھی لڑکیوں نے لڑکوں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑدیا ہے ۔ آج دوپہر کو اعلان کئے گئے نتائج میں لڑکوں کے مقابلے پاس ہونے والی لڑکیوں کی شرح زیادہ ہے ۔
سی بی ایس ای کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اعلان کئے گئے نتائج کے مطابق پا س ہونے والی لڑکیوں کی شرح 87.5 فیصد ہے ، جبکہ 77.7 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں۔
امسال بارہویں کے نتائج میں تھروواننت پورم نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے جہاں پاس ہونے والوں کی شرح 95.42 فیصد ہے ۔ سی بی ایس ای اہلکار کے مطابق یہ نتائج ایس ایم ایس کے ذریعہ اور انٹرنیٹ وائس ریسپونس سسٹم (آئی سی آر ایس) کے ذریعہ معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ اس سے بارہویں کے امتحانات میں مجموعی طورپر 10لاکھ 29 ہزار 874 طلبہ و طالبات شامل ہوئے تھے ، جن میں لڑکیوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 810 تھی۔