نئی دہلی۔ریتو رانی بیلجیم کے اینٹورپ میں 20 جون سے چار جولائی کے درمیان ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل راؤنڈ میں ہندوستان کی 18رکنی خ
واتین ٹیم کی قیادت کریں گی۔ہاکی انڈیا نے آج اس اہم ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا۔ دیپکا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ہندوستان مہم کی شروعات ٹورنامنٹ میں شامل پہلے دن 20 جون کو میزبان بیلجیم کے خلاف کرے گا۔ ہندوستان کو پول بی میں دوسری درجہ بندی کے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پولینڈ اور بیلجیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔پول اے میں ہالینڈ، کوریا، جاپان، اٹلی اور اجربیجان کی ٹیمیں شامل ہیں۔اہم کوچ میتھیاس ارینس کی نگرانی میں پریکٹس کر رہی خواتین ٹیم کا مقصد سب سے اوپر چار میں جگہ بنانا ہوگا جس سے وہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ فائنل راؤنڈ کے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی 2016 کے ریو اولمپک کھیلوں میں بھی اپنی جگہ پکی کر لے گی۔ریتو رانی نے کہاٹیم بہت اچھی حالت میں ہے اور موجودہ پریکٹس کیمپ سے ہمیں اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔ حال میں دہلی میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ دو اور نیوزی لینڈ میں ہاکس بے کپ 2015 میں ہم نے اپنے کھیل میں بہتری دکھایا۔ ہم ان غلطیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہم نے گزشتہ ٹورنامنٹوں میں کی تھی۔ریتو رانی نے کہانئے چیف کوچ ہمارے ساتھ اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں اور ان سے ہم نئی حکمت عملی سیکھ رہے ہیں۔ ماحول مثبت ہے اور ہم اپنے اپنے حریفوںکے چیلنج کے تئیں پوری طرح سے یقین ہیں۔کوچ ارینس نے کہا کہ ٹیم اپنی کمزوریوں کو دور کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اچھا کر رہی ہے۔ ہم نے گزشتہ میچوں کی غلطیوں اور کمزوریوں پر غور کیا اور ہم ان سے تجاوز کرنے پر اچھا کام کر رہے ہیں۔ تمام کھلاڑی سیکھنے کیلئے بے تاب ہیں اور سخت محنت کر رہی ہے جو کہ ٹیم کیلئے اچھا ہے۔