لکھنو(نامہ نگار) انسپکٹر مڑیاو¿ں سنتوش سنگھ نے بتایا کہ سکٹر کیو کے پی ڈی ۳۰۸ مکان میں ۳۱ سالہ اچل مشرا کرائے پر رہتا تھا۔ اچل مشرا نے ایمٹی یونیورسٹی کے نزدیک ایک کینٹین کھول رکھی تھی ۔ والدین کی پانچ برس پہلے موت کے بعد اس نے اپنی ساری جائداد فروخت کر دی تھی ۔ اچل گومتی نگر کی رہنے والی پرینکا نامی ایک لڑکی کے ساتھ ڈیڑھ برس سے لیو ان رلیشن میں رہ رہا تھا۔
بتایا جاتاہے کہ اتوار کی شام اچل کا پہلے پرینکا سے کسی بات کو لے کر جھگڑا ہواتو اس نے پرینکا کو گھر سے نکال دیا اس
کے بعداس کا اپنی چھوٹی بہن دیپکا سے بھی تنازعہ ہوا اور اس نے بہنوئی کو بھی گھر سے نکال دیا۔ پرینکا اسکے بعد دہلی اپنے بھائی کے گھر چلی گئی ۔ دوشنبہ کی صبح دیپکا کا شوہر دوبارہ اچل کا حال چال لینے کے لئے پہنچاتو دیکھا کہ دروازہ اندر سے بند تھاآواز لگانے پر بھی کوئی جواب نہیں ملا اس پر اس نے اطلاع پولیس کو دے دی موقع پر مڑیاو¿ں پولیس بھی پہنچ گئی اس کے بعد دروازہ توڑا گیا پولیس جب اندر پہنچی تو دیکھا کہ اچل کی لاش پنکھے میںلنگی کے سہارے لٹک رہی تھی اس کے دونوں ہاتھ پیچھے کی طرف گمچھے سے بندھے تھے۔
تفتیش کے دوران پولیس کو اچل کے ہاتھ کالکھا دو خودکشی نامہ ملا۔ ایک نوٹ میں اچل نے اپنے ساری جائداد چھوٹی بہن کے شوہر کو دینے کی بات لکھی تھی جبکہ دوسرے نوٹ میں اس نے اوپر والے کے پاس جا کر حساب کتاب کرنے کی بات لکھی تھی۔ اچل کے دونوں ہاتھ پیچھے بندھا ہونا کئی سوال کھڑے کر رہے تھے۔ پولیس نے تفتیش کےلئے فورنکسک ٹیم کو بھی بلالیا۔انسپکٹر مڑیاو¿ ں کاکہنا ہے کہ ابھی تک کی گئی تفتیش میں اس بات کا اندیشہ ہے کہ اچل نے خود کشی کی ہے۔ مڑیاو¿ں پولیس نے اچل کی معشوقہ پرینکا کو بھی واردات کے بارے میں اطلاع دے دی ہے۔