لکھنو(نامہ نگار)کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے کوشامبھی کے نزدیک مری ایکسپریس ٹرین حادثہ پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ ڈاکٹر کھتری نے حادثے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کو جلد صحت یاب ہونے کی تمناکی ہے۔
انہوں نے حادثے میں متوفین کے وارثین کو معاوضہ دینے اور بار بار ہو رہے ٹرین حادثوں کے قصوروارو ںکے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر کھتری نے حادثہ میں زخمیوں کو مفت طبی سہولیات دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ یو پی اے حکومت میں بی جے پی لیڈر ریل حادثے پر اخلاقی ذمہ داری کی دہائی دیتے ہوئے ریل وزیر سے استعفیٰ مانگا جاتاتھا۔ مودی حکومت کے ایک برس کے اقتدار میںدرجنوں ریل حادثہ ہوئے ہیں۔ایسے میں انسان
ت کا تقاضہ ہے کہ وزیر ریل کو خود اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاناچاہئے۔