لکھن26 مئی (یو این آئی) راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر چودھری اجیت سنگھ نے کہا اچھے دن کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی مرکز کی نریندر مودی حکومت نے کسان اور
نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔
مسٹر سنگھ نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور اس دوران عوام کو ابھی تک مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے ۔ اچھے دن کے نعرہ کے ‘چھلاوے ’ میں آنے والے عوام اب اس دن کو کوس رہے ہیں جب اس نے بڑے اعتماد سے اقتدار کی چابی اس حکومت کو سونپی تھی۔
مرکز اور ریاستی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے آر ایل ڈی کے صدر نے کہا کہ بی جے پی کے ایک سال کی مدت کے مکمل ہونے کے موقع پر کل متھرا میں منعقد ہ ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تحویل اراضی بل کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ اس سے پہلے مسٹر مودی نے اقتدار میں آنے پر کروڑوں نوجوانوں کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا جو آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔