وارانسی، 26 مئی (یو این آئی) اترپردیش میں وارانسی کے چیت گنج علاقہ میں کل رات دو حملہ آوروں نے ایک سیمنٹ بیوپاری پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیمنٹ کا کاروبار کرنے والے اروند کمار گپتا (45) کل رات دوکان بند کرنے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے ۔ رام کٹورہ تراہے پر دو لوگوں نے اس پر ہتھوڑے سے
وار کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔
انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ قتل کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔