نئی دہلی 26 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی مدت کے ایک سال مکمل ہونے پر ہم وطنوں کے نام کھلا خط میں لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے ، بنیادی ڈھانچہ تیار
کرنے اور خدمات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مجاہدین آزادی اور عوام کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کا یقین دلایا ہے ۔
مسٹر مودی نے اپنی خط میں “سیوا پرمو دھرم” کا نعرہ دیتے ہوئے کہا ہے “ایک سال پہلے آپ لوگوں نے مجھے اپنے ‘پردھان سیوک’ کے طور پر خدمات اور ذمہ داریوں کو سونپا تھا اور میں نے اپنا ہر دن، ہر پل اور جسم اور روح کا ہر حصہ اپنی پوری ایمانداری کے ساتھ آپ کے لئے وقف کیا”۔
انہوں نے کہا کہ “جب ہم نے عہدہ سنبھالا تھا تو ملک میں خود اعتمادی ختم ہوتی جا رہی تھی، فیصلہ سازی کا فقدان تھا، بدعنوانی بڑے پیمانے طریقے سے بڑھ رہی تھی اور اس سے حکومت کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔ بڑھتی ہوئی افراط زر اور اقتصادی عدم تحفظ سے لوگ بے بس تھے ، تو فوری طور پر اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت تھی”۔