نئی دہلی۔ ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم کے نوجوان کپتان جیسن ہولڈر کو لگتا ہے کہ چنئی سپرکنگس کے ساتھ گزارے گئے دنوں میں انہیں کسی اور سے نہیں بلکہ ہندوستان کے محدود اوورز کی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے کپتانی کے گر سیکھنے کو ملے تھے۔ہولڈر نے پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہادھونی بااثر شخص ہیں۔
صحیح معنوں میں وہ لیڈر ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپرکنگس کی طرف سے کھیلتے ہوئے مجھے یہ احساس ہوا تھا۔ کپتان کے طور پر میں ہمیشہ دھونی کی کپتانی کی خصوصیات پر غور کرتا ہوں۔کیریبین کپتان سے پوچھا گیا کہ وہ دھونی کے کن خصوصیات کو اپنی کپتانی میں موجود کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہ
ادھونی جس طرح سے دباؤ سے نبٹتے ہیں وہ بے مثال ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے اتنا کچھ حاصل کیا۔ ان سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ویسٹ انڈیز نے ابھی تک تینوں فارمیٹ میں مختلف کپتان مقرر کئے ہیں۔ ہولڈر ان میں سے ایک ہیں۔ ریکارڈ کے لئے بتا دیں کہ وہ 2014 میں سنراجرس حیدرآباد کی طرف سے آئی پی ایل میں کھیلے تھے لیکن ویسٹ انڈیز کے بین الاقوامی پروگرام کی وجہ سے اس بار آئی پی ایل میں نہیں کھیل پائے۔ہولڈر نے وطن میں بیٹھ کر آئی پی ایل کا لطف اٹھایا اور انہیں خوشی ہے کہ اس دوران وہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلنے میں کامیاب رہے۔انگلینڈ کے خلاف میچ کو بچانے والی سنچری کھیلنے والے ہولڈر نے کہاپھر آئی پی ایل میں کھیلنے سے مجھے خوشی ہوتی لیکن اس بار میرا مقصد ہٹ کر ناتھا۔ میں ویسٹ انڈیز کی مدد کرنے اور اس کی حالت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بین الاقوامی سطح پر آپ کو اچھے اور برے دنوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن آپ خود پر اعتماد ہونا چاہئے۔ہولڈر کو گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے جنوب افریقی دورے کے دوران ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔ انہیں ڈیون براوو کی جگہ کمان سونپی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی دباؤ میں یا ڈریسنگ روم میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے پریشان نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں کپتان کے طور پر میرے پہلے دورے میں میرا کام تمام کھلاڑی کا اندازہ کرنا تھا۔ ہمیں کچھ ٹھوس حکمت عملی بنانے کی ضرورت تھی۔ مجھے یہ سمجھنے کی ضرورت تھی کہ ٹیم کے طور پر کچھ خاص حالات میں ہم کیسی رد عمل کرتے ہیں۔ میں انڈر۔ 23 ٹیم کا کپتان تھا اور میرے سامنے جو حالات تھے وہ چیلنج تھا۔ہولڈر کیریبین پریمیئر لیگ سی پی ایل میں بارباڈوس ٹراڈیٹس کی طرف سے کھیلیں گے لیکن ان کا مکمل توجہ آسٹریلیا کے خلاف تین جون سے شروع ہونے والی گھریلو سیریز پر ٹکا ہے۔اس آل راؤنڈر نے کہا کہ ابھی میرا پورا دھیان آسٹریلوی سیریز پر ہے۔ اس کے بعد میں سی پی ایل کے بارے میں غور کروں گا۔