نئی دہلی۔ کرشمائی مڈفیلڈر سردار سنگھ کی قیادت میں ہاکی انڈیا نے 20 جون سے پانچ جولائی کے درمیان بیلجیم میں ہونے والے ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل کیلئے آج 18 رکنیٹیم کا اعلان کیا۔ابھی تک 216 بین الاقوامی میچ کھیل چکے سردار کے ساتھ گول کیپر پی آر شری جیش نائب کپتان ہوں گے۔ہندوستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 20
جون کو فرانس کے خلاف کھیلے۔ہندوستانی ٹیم کو پول اے میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا سامنا فرانس کے علاوہ پولینڈ،دیرینہ حریف پاکستان اور مضبوط آسٹریلیا سے ہوگا۔ پول بی میں چین، آئر لینڈ، ملائیشیا، برطانیہ اور میزبان بیلجیم شامل ہیں۔اولمپکس کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی تیاری میں کسی طرح کی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اہم کوچ پال وان اککا کو یقین ہے کہ کھلاڑی اپنا بہترین کارکردگی کرکے اپنے اپنے حریفوں کو کے سامنے سخت چیلنج پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم اعتماد سے بھری ہے۔ اس نے حال ہی میں جاپان کے خلاف سیریز میں 3-0 سے جیت درج کرکے اسے ثابت کیا۔ ہندوستان کو اب بہترین ٹیموں کا سامنا کرنا ہے اور اس وجہ سے کھلاڑی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔وان اککا نے کہاہندوستان کا گروپ سخت ہے لیکن کھلاڑی اپنا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ٹیم پھر سے آسٹریلیا کا سامنا کرنے کیلئے حوصلہ افزائی ہے۔اس ٹورنامنٹ میں زیادہ تر انہیں کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے حال ہی میں جاپان کے خلاف ختم ہوئی سیریز میں حصہ لیا تھا۔ ہندوستان نے یہ سیریز 3-0 سے جیتی تھی۔