سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کے لاتعداد مداح ہیں۔بمبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ سٹار سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔سلمان خان نے دبئی میں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے عدالت میں اپیل داخل کی تھی۔خیال رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں 12 سال پرانے مقدمے کی سماعت کے دوران ممبئی کی ایک عدالت نے سلمان خان کو پانچ سال کی قید کی سزا سنائی تھی او
ر بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی تھی۔ممبئی کی ہائی کورٹ نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر گاڑی چڑھانے کے معاملے میں اداکار سلمان خان کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں دی جانے والی پانچ سال قید کی سزا کو اپیل پر فیصلے تک کے لیے معطل کر دیا تھا۔منگل کو بیرون ملک جانے کی اجازت کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ایک رکنی بنچ نے انھیں بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے۔