نئی دہلی(وارتا)ملک میں آلو کی زبردست پیداوار اور اس کی قیمتوں میں مسلسل انحطات کے سبب کم سے کم برآمداتی قیمت کوختم کر دیا گیا
ہے اور اب کسی بھی مقدار میں اس کا برآمداتی کاروبار کیا جا سکے گا۔ وازرت کامرس نے اس سلسلے میں ایک اعلانیہ جاری کر دیا ہے ۔ آج یہاں جاری سرکاری اعلانےہ کے مطابق گذشتہ برس ۲۶جون کو آلو کی کم از کم برآداتی قیمت ۴۵۰ ڈالر فی ٹن کر دی گئی تھی۔ اس دوران ملک میں تھوک اور خردہ قیمت بڑھ رہی تھی کم سے کم برآمداتی قیمت ختم کرنے کا اعلانیہ فروری میں ہی جاری کیا گیا تھا۔