امریکی جریدے فوربز میگزین نے دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل گزشتہ پانچ برسوں کی طرح اس سال بھی سر فہرست قرار پائی ہیں۔
امریکی جریدے ’فوربز‘ کی اس تازہ ترین فہرست میں دنیا کی طاقتور ترین خواتین کا تعین دولت، میڈیا، اثر اور اثررسوخ کی بنیاد پر کیا گیا۔
دنیا کی سب سے طاقتور ترین خاتون جرمن چانسلر انگیلا مرکل ہی قرار پائی ہیں۔ جرمن چانسلر کی فوربز فہرست میں یہ مسلسل پانچویں سال تک پہلے نمبر پر موجودگی ہے۔فوربز میگزین نے جرمن چانسلرکو مختلف معاملات میں بہترین پالیسیاں اختیار کرنے پر اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔
اس فہرست میں سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹس پارٹی کی جانب سے 2016 میں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، گزشتہ برس وہ اسی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھیں، جبکہ بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا گیٹس ایک بار پھر تیسرے نمبر پر رہیں۔
امریکی فیڈرل ریزرو کی چیئرپرسن جینیٹ یالین دو نمبر نیچے گر ک چوتھے پر چلی گئیں جن کے بعد پانچواں نم
بر جنرل موٹرز کی سی ای او میری بارا کے نام رہا۔
چھٹے نمبر پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے کھڑی ہیں جبکہ برازیل کی صدر ڈلما روسوف 7 ویں، فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ نویں ، یوٹیوب کی سی ای او سوزن ووجکیککی نویں اور امریکی خاتون اول مشیل اوباما دسویں نمبر پر رہیں۔
مجموعی طور پر سو سرفہرست خواتین میں آٹھ سربراہ مملکت بھی شامل ہیں جبکہ یہ سو خواتین سالانہ ایک ٹریلین ڈالرز کے لگ بھگ آمدنی کو کنٹرول کررہی ہیں اور ان میں پندرہ ارب پتی بھی شامل ہیں۔
رواں برس کی فہرست میں 19 نئی خواتین کو شامل کیا گیا ہے جن میں سب سے کم عمر گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ شامل ہیں جو 64 ویں نمبر پر ہیں۔